ائمۂ ہدی(ع) سب کے سب ایک ہی عصمت و ولایت کے حامل اور ایک ہی شخصیت کے مالک ہیں سب کا ہدف و مقصد ایک ہے، سب کی ذمہ داری ایک ہے لہٰذا ہم بجائے اس کے کہ مثلاً امام حسن مجتبٰی(ع) کی زندگی کا ایک طرح سے،امام حسین(ع) کی زندگی کا دوسری طرح سے اور امام سجاد(ع) کی زندگی کا جداگانہ طور پر کسی اور طرح سے تجزیہ و تحلیل کریں،بلکہ ہمیں چاہیئے کہ ہم ایک ایسا انسان فرض کریں جس نے ڈھائی سو (۲۵۰) سال کی عمر تک زندگی بسر کی ہو اور اس نے سن ۱۱ ہجری میں ایک جادہ پر قدم رکھا ہو اور ۲۶۰ ہجری تک اسی جادہ پر چلتا رہا ہو۔